تازہ تر ین

جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ اور سیاست دونوں سے الک ہورہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے الیکشن میں میرا ساتھ دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں عوام کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے حالیہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 149 اور این اے 155 لودھراں سے الیکشن لڑا تھا اور دونوں میں انھیں شکست ہوگئی۔

الیکشن کے بعد جہانگیر ترین نے الیکشن میں اپنی شکست کو قبول کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain