کراچی: جاپانی قونصل جنرل نے الیکشن کے کامیاب انعقاد پر جاپان کی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نئی حکومت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے جاپانی قونصل کنرل ہتوری مساہریو نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان کے مختلف سیکٹر میں سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی جاپان میں آکر کاروبار کریں جس کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان اور پاکستان کے بہت پرانے تعلقات ہیں ، جاپان کی اشیاء ہمارے گھروں میں موجود ہے ، جاپان کے تمام وفود کے لئے گورنر ہائوس کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جاپان اور پاکستان کے درمیان تجارت کو مزید مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہی ۔