لندن: انگلینڈ کے معروف کمنٹیٹر مائیکل وان اور ہاک آئی ٹیکنالوجی کے موجد ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے چند روز قبل شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ میچز کے دوران ڈی آر ایس کے آپریٹر پر بھی کیمرہ نصب ہونا چاہیے تاکہ معلوم تو ہو کس بنیاد پر فیصلہ سنایا ہے۔
ان کے اس مطالبے کے جواب میں ہاکنز نے کہا کہ وان پلیئر کافی اچھے تھے مگر ان کی کمنٹری حقائق سے نابلد ہے، انھیں مبصر کے طور پر اپنا ہوم ورک زیادہ بہتر کرنا چاہیے۔