تازہ تر ین

کسی کو جمہوریت کے خلاف سازش اور سیاسی تشدد کی اجازت نہیں دینگے، صدر بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سیاسی افراتفری کے لیے امریکا میں کسی کے لیے کوئی جگہ نہیں، کسی کو جمہوریت کے خلاف سازش اور سیاسی تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی صدارت کا آخری اسٹیٹ آف یونین خطاب کیا۔

ٹرمپ کے حامیوں کے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ چھ جنوری کو امریکا میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، دنیا بھرمیں جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں، ہم جمہوریت کا تحفظ کریں گے۔

بائیڈن نے کہا کہ گزشتہ صدارتی الیکشن کی طرح اس بار بھی جیتیں گے۔

امریکی صدر نے یوکرین کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا صدر پیوٹن کو میرا پیغام ہے کہ ہم ہار نہیں مانیں گے۔

بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کوخوراک اورہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھیں گے، روس نےیوکرین پرحملہ کرکے افراتفری پیدا کی۔

امریکی صدر نے کہا کہ سویڈن اورفن لینڈ کونیٹومیں شمولیت پرخوش آمدید کہتےہیں۔

بائیڈن نے کہا کہ جب انہیں اقتدارملاتو معیشت تباہی کےدہانے پرتھی، کوروناوبا کابہادری سے مقابلہ کیا،معیشت کو مستحکم کیا، گزشتہ 3سال میں ڈیڑھ کروڑ نئی ملازمتیں فراہم کیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain