تازہ تر ین

کینیڈا میں سری لنکا سے منتقل ہونیوالے خاندان کے 6 افراد قتل

کینیڈا میں سری لنکن فیملی کے چار بچوں سمیت چھ افراد کو قتل کردیا گیا۔

مارے گئے افراد کچھ ہی عرصہ قبل کینیڈا منتقل ہوئے تھے، مقتولین میں پینتیس برس کی ماں، چار بچے اور ایک عزیز شامل ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کی واردات رات گئے جنوبی اوٹاوا کے مضافاتی علاقے میں ایک گھر میں ہوئی۔

مارے گئے بچوں کی عمریں دو سے سات سال کے درمیان ہیں۔

کینیڈین پولیس نے فیملی کے ساتھ رہنے والے 19 برس کے سری لنکن طالبعلم کو قتل کے مشبہ میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر زخمی ہے اور وہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain