پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ صوبے کی حد تک ہوتا ہے۔جسٹس محمد ابراہیم خان نے صدارتی انتخابات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پریذائیڈنگ افسر کی ذمہ داریاں نبھائیں۔الیکشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں شفاف صدارتی انتخابات منعقد ہوئے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ صوبے کی حد تک ہوتا ہے البتہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک بھر کیلئے ہوتا ہے۔