تازہ تر ین

اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نواز دیا گیا

اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نواز دیا گیا، صدر مملکت کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 35 سائنسدانوں اور انجینئرز کو ایوارڈز سے نوازا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازا۔

اس سلسلے میں چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران 35 سائنسدانوں اور انجینئرز کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

7 سائنسدانوں اور انجینئرز کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، 15 سائنسدانوں اور انجینئرز کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور 13 سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغہ امتیاز عطا کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو سراہا اور انہیں قوم کے ہیرو قرار دیتے خراج تحسین پیش کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے قوم کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے بے لوث کردار ادا کیا ہے اور اس کے لیے ہم ہمیشہ آپ کے مقروض ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain