تازہ تر ین

ایک اوور میں 25 رنز؛ بابراعظم کا ایک اور ریکارڈ

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئرش بالر بین وائٹ کے ایک اوور میں 25 رنز بناکر آصف علی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ڈبلن میں کھیلے گئے آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ کے دوران بابراعظم نے 42 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان نے مطلوبہ ہدف محض 17 اوورز میں حاصل کرکے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

اس میچ میں کپتان بابراعظم نے آئرش بالر بین وائٹ کے ایک اوور میں 25 رنز جس میں 4 چھکے بھی شامل تھے، وہ ایسا کرنے والے پہلے پاکستانی بلےباز بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے

اس سے قبل ایک اوورز میں پاکستان بیٹرز کی جانب سے 4 مواقعوں پر یہ کارنامہ سرانجام دیا گیا ہے،

* بابراعظم بمقابلہ آئرلینڈ 2024 میں 25 رنز

* آصف علی بمقابلہ افغانستان 2021 میں 24 رنز

* عامر جمال بمقابلہ ہانگ کانگ 2023 میں 24 رنز

* خوشدل شاہ بمقابلہ ہانگ کانگ 2022 میں 24 رنز

* رضوان بمقابلہ نمیبیا 2021 میں 24 رنز

واضح رہے کہ قومی ٹیم آئرلینڈ سے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں اُسے 4 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے، اسی دورے کے دوران پاکستان کے ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان بھی ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain