تازہ تر ین

اسرائیل اور امریکا کا ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس

اعدادوشمار کی رو سے امریکا میں 76لاکھ یہود آباد ہیں۔یہ اسرائیل کے بعد یہود کی دوسری بڑی آبادی ہے۔تاہم امریکا کی مجموعی آبادی میں یہ حصہ صرف 2.4فیصد بنتا ہے جو معمولی ہے۔

مگر امریکا میں یہود بینکاری، صنعت وتجارت، کاروبار، میڈیا، سیاست، ملٹری، اسلحہ ساز کمپنیوں، عدلیہ، بیوروکریسی، سائنس و ٹیکنالوجی غرض زندگی کے ہر شعبے میں چھائے ہوئے ہیں۔یہی وجہ ہے، دنیا کی اکلوتی سپرپاور کے حکمران طبقے پہ یہود کا اثرورسوخ بہت زیادہ ہے۔اسرائیل اور حماس کی حالیہ جنگ نے اسی حقیقت کو بڑی شدت سے نمایاں کر دیا۔

امریکی اسلحہ ہی کام آیا
سات ماہ قبل جنگ شروع ہوئی تو امریکی حکومت اسرائیل کو جدید ترین اسلحہ فراہم کرنے لگی۔اس امریکی اسلحے نے ہزارہا فلسطینی بچے، خواتین اور بوڑھے شہید کر ڈالے۔امریکی سائنس دانوں نے ٹارگٹ کی تلاش کے لیے مصنوعی ذہانت پہ مبنی جو سافٹ وئیر ایجاد کیے تھے، اسرائیلی فوج نے کھل کر انھیں اہل غزہ پر آزمایا۔ جب ایرانی میزائیلوں نے اسرائیل پہ حملہ کیا، تو یہ امریکی اسلحہ ہی تھا جو انھیں روکنے میں کام آیا۔جب بھی اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد پیش ہوئی، امریکا نے اسے ویٹو کر دیا۔غرض امریکا کی ننگی حمایت ہی نے اسرائیل کو علاقائی غنڈہ اور بدمعاش بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain