تازہ تر ین

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرخارجہ خاقان فدان نے ملاقات کی ہے۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ اتوار کی رات دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے مہمان وزیر خارجہ کا استقبال کیا اور ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain