تازہ تر ین

یمن میں امریکی اور برطانوی لڑاکا طیاروں کا حوثیوں پر حملہ؛ 16 افراد جاں بحق

صنعا: یمن کے صوبے الحدیدہ پر امریکی اور برطانوی حملوں میں 16 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔

العربیہ نیوز کے مطابق یمن میں حوثیوں کے ٹیلی وژن المسیرۃ نے دعویٰ کیا کہ برطانوی اور امریکی افواج کے جیٹ طیاروں نے الحدیدہ کے الحکوک ضلع اور الصلیف کی بندرگاہ پر حملے کیے۔

امریکی اور برطانوی افواج کے ترجمانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے بحیرۂ احمر میں غیر ملکی بحری جہازوں کو یرغمال بنانے اور ان کے راستوں میں خلل ڈالنے کی کوششوں پر بالترتیب حوثیوں کے 13 اور 3 اہداف کو نشانہ بنایا۔
حوثیوں کے مراکز پر حملے میں برطانیہ کی رائل ایئرفورس کے ٹائیفون ایف گی آر اور امریکی فضائیہ کے FA-18 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا جنھوں نے سمندر پر طیارہ بردار بحری جہاز سے اُڑان بھری تھی۔

امریکی اور برطانوی افواج نے یہ کارروائی اُس واقعے کے محض ایک روز بعد کی ہے جس میں حوثیوں نے ایک امریکی ساختہ ڈرون کو مار گرایا تھا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔

واضح رہے کہ امریکی میری ٹائم ایڈمنسٹریشن کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نومبر سے تاحال حوثیوں نے 50 سے زائد بحری جہازوں پر حملے کیے، ایک کو یرغمال بنایا اور ایک بحری جہاز کو ڈبو دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain