Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئی ایم ایف مطالبہ؛ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلیے اضافی 121 ارب روپے مختص ہونے کا امکان

    By Khabrain Newsجون 9, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: آئی ایم ایف کے مطالبے پر غریب ترین طبقے کیلیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اگلے بجٹ میں ریکارڈ 593 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حکومت کو مہنگائی کے ہیش نظر اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد اور ان کو دی جانے والی رقم میں اضافے کا کہا تھا۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی روشنی میں مجوزہ رقم کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف اگلے مالی سال کے لیے تقریباً 518 ارب روپے کی ابتدائی رقم سے مطمئن نہیں تھا۔ اگلے بجٹ کیلیے مختص کی گئی رقم رواں مالی سال سے121 ارب روپے یا 26 فیصد زیادہ ہے۔

    بی آئی ایس پی غریب ترین طبقے کی پریشانیوں کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے تاہم یہ ملک کے سب سے کم درمیانی آمدن والے طبقے کے مصائب کو نظر انداز کر دیتا ہے جنہیں کوئی ریلیف نہیں ملتا اور وہ آئی ایم ایف اور حکومتی پالیسیوں سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

    پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کو حتمی شکل دے رہا ہے اورآئی ایم ایف نے جن شرائط پر عملدرآمد کا کہا ہے اس سے عام لوگوں کی زندگی مزید مشکل ہو جائے گی ۔ آئی ایم ایف نے ایکسپورٹرز اور غیرملکی سودوں کے سوا پاکستان سے سیلز ٹیکس کی کم کردہ شرحوں کو واپس لینے اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو ختم کرنے کا نیا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے گھریلو استعمال کی تقریباً ہر اہم شے کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ 593 ارب روپے مختص کرنے کا مقصد نقد معاوضے کو بڑھانا اور اس سے مستفید ہونے والوں کی فہرست میں مزید لوگوں کو شامل کرنا ہے۔ رواں مالی سال حکومت نے بی آئی ایس پی کفالت پروگرام میں 3لاکھ خاندانوں کا اندراج کیا ہے جس سے کل اندراج9.3 ملین ہو گئے ہیں۔ اب اگلے مالی سال میں مستفید ہونے والوں کی تعداد 9.6 ملین سے 9.7 ملین کرنے کی تجویز ہے۔ سہ ماہی معاوضے کو موجودہ 10,500 روپے سے بڑھا کر فی خاندان 13000 روپے کرنے کی تجویز ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ موجودہ معاوضہ غریب ترین خاندان کے صرف 12 فیصد اخراجات کا احاطہ کرتا ہے جسے آئی ایم ایف اگلے بجٹ میں کم از کم 15 فیصد تک بڑھانا چاہتا ہے۔

    آئی ایم ایف پاکستان پر زور دے رہا ہے کہ وہ بھی بی آئی ایس پی کے مستحقین تک بجلی کی سبسڈی کو محدود کرے اور بلوں کے ذریعے رعایتی بجلی فراہم کرنے کے بجائے ضرورت مند خاندانوں کو نقد رقم ادا کرے اور عام سبسڈی ختم کرے۔ وہ صحت اور تعلیم پروگرام کے نتائج کو بہتر بنانے اور بی آئی ایس پی کے مشروط کیش ٹرانسفر پروگرام کے معیار کو بہتر بنانے کا بھی کہتا رہا ہے، اس مالی سال میں تقریباً 10 لاکھ خاندانوں اور 1.9 ملین بچوں کو ان صحت اور تعلیم کے مشروط پروگراموں میں شامل کیا گیا تھا۔ اب بھی پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں سے تقریباً 25فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

    پاکستان کا بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے گھرانوں کی تعداد 20 ملین گھرانوں تک بڑھانے کا ہدف ہے۔ یہ اس کے لیے عالمی بینک کے ساتھ 400 ملین مالیت کے دو نئے قرضوں پر بھی بات چیت کر رہا ہے۔ یہ قرضے زیادہ تر مشروط نقد گرانٹ پروگرام کے تحت اسکول جانے والے بچوں کی تعداد بڑھانے اور ان کی صحت کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔ بی آئی ایس پی قرض ادائیگی، دفاع، ڈیولپمنٹ، پنشن اور حکومتی اخراجات کے بعد چھٹا سب سے بڑا بجٹ پروگرام ہوگا۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ نئے قومی مالیاتی معاہدے کے تحت بی آئی ایس پی کے اخراجات صوبوں کو منتقل کرے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.