تازہ تر ین

وزیراعظم کی شہید کیپٹن فراز الیاس کی نماز جنازہ میں شرکت

لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

شہباز شریف نے شہید پاک فوج کے کیپٹن محمد فراز الیاس کی لاہور میں ہونے والی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارض پاک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے دشمنوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، کیپٹن فراز الیاس شہید کا خون رنگ لائے گا، شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 26 سالہ کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain