تازہ تر ین

دنیا کی دولت کے آقا شاہ رخ اور مکیش امبانی سستا او آر ایس پیتے ہوئے

نئی دہلی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور دنیا کی امیر شخصیات میں سے ایک مکیش امبانی کی سستا او آر ایس پیتے ہوئے تصویر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں اداکار شاہ رخ خان اور مکیشن امبانی کے ہاتھوں میں 31 روپے قیمت کے او آر ایس کے ڈبے ہیں اور دونوں او آرایس پیتے ہوئے ایک دوسرے سے باتیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

شاہ رخ خان اور مکیش امبانی کی تصویر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں لی گئی تھی۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دونوں امیر اور مشہور شخصیات کی سادگی کی تعریف کی تو کچھ نے کہا کہ گرم موسم میں سوڈا ڈرنک سے زیادہ اچھا یہ ہی ہے کہ او آر ایس پیا جائے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس تصویر پر بہت سی میمز بن سکتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain