تازہ تر ین

پاکستانی نیٹ فلکس سیریز کے سیٹ سے فواد خان کی جھلک نے دھوم مچادی

روم، اٹلی: پاکستانی نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کے سیٹ سے سپر اسٹار فواد خان کی تازہ جھلک نے دھوم مچادی۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں اداکار نامور اسٹائلسٹ راؤ علی خان کے ساتھ موجود ہیں اور یہ تصویر اٹلی میں لی گئی ہے۔

’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی کاسٹ میں فواد کے ساتھ ماہرہ خان، صنم سعید، احد رضا میر، مایا علی اور دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔

ویب سیریز سکندر نامی کردار کے گرد گھومتی ہے جو ہارورڈ یونیورسٹی کا لاء اسٹوڈنٹ ہے اور ایک دل خراش واقعہ سے اس کی زندگی یکسر تبدیل ہوجاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر فواد خان کے مداح اپنے اداکار کی نئی جھلک کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں اور اس توقع کا اظہار کررہے ہیں کہ نیا نیٹ فلکس پروجیکٹ پاکستانی فنکاروں کو عالمی سطح پر نئی شناخت دے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain