تازہ تر ین

کراچی میں عید کے تینوں دن موسم گرم رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے کراچی میں عید کے 3 روز کے دوران موسم گرم ومرطوب رہنے کی پیش گوئی کردی۔

شہر قائد میں عیدالاضحیٰ کے 3 روز کے دوران موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 50 تا 60 فیصد ہونے کے سبب حدت رہے گی ۔ صبح سے دوپہر کے درمیان مغربی/ شام کے وقت سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

سندھ کے دیگر مقامات پر موسم گرم/ شدید گرم رہ سکتا ہے۔ ضلع تھرپارکر کے کچھ مقامات پر مطلع جذوی تا مکمل اور بونداباندی کا امکان ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain