لاہور: حکومت پنجاب نے خسارے میں چلنے والے ادارے ختم اور محکموں کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کرلیا۔
صوبے میں گورننس کے نظام میں انقلابی تبدیلی لانے کے لیے پنجاب حکومت نے صوبائی وزارتوں اور محکموں کی تاریخ کی سب سے بڑی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 14 رکنی خصوصی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کی ہے، جسے 60 دن میں اپنی سفارشات کی تیاری کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
اعلیٰ سطح کی خصوصی ری اسٹرکچرنگ کمیٹی کی کنوینر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ہوں گی جب کہ وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور وزیر قانون بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔