راولپنڈی: وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
متاثرہ لڑکی کے والد نے وارث خان پولیس کو درخواست دی کہ ملزم راشد محمود میری بیٹی کو ہراساں کرتا ہے۔ پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم راشد محمود کو گرفتار کیا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کے مطابق گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرارو اقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ایس پی راول کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ ہراسمنٹ، زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔