تازہ تر ین

کویت میں فیملی ویزا کے حصول کے خواہشمند لوگوں کیلئے خوشخبری

کویت نے فیملی ویزا کے قوانین میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کردیا ہے۔

کویت کے نائب وزیر اعظم ، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ فہد الیوسف کی طرف سے غیر ملکیوں کے رہائشی قانون کی مخصوص دفعات میں ترمیم کی گئی ہے۔

رہائشی قانون کے آرٹیکل 29 کے تحت نئے آنے والے یا فیملی ویزا کے درخواست گزار کے لیے ماہانہ تنخواہ کم از کم 800 کویتی دینار ، یونیورسٹی کی ڈگری اور متعلقہ پیشے کی ضرورت ہوتی ہے تاہم کچھ پیشوں کے لیے اب ڈگری کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کویت میں یا بیرون ملک پیدا ہونے والے پانچ سال سے کم عمر کے وہ بچے جن کے والدین کویت میں مقیم ہیں ، انہیں تنخواہ کی شرط سے استثنیٰ حاصل ہےجو کہ رہائشی امور کے جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل کی منظوری سے مشروط ہے۔

اس نظرثانی کا دوسرا آرٹیکل اس فیصلے کو نافذ کرانے کی ذمیداری قائم مقام انڈر سیکریٹری پر عائد کرتا ہے جو اس ترمیم کے ساتھ سرکاری گزٹ میں اس کی اشاعت کو یقینی بنائے گا۔

آرٹیکل 30 میں یونیورسٹی کی ڈگری کی شرط سے استثنیٰ حاصل کرنے والے پیشے مندرجہ ذیل ہیں:

1. حکومتی شعبے میں مشیر ، جج ، ماہرین اور قانونی محققین۔

2. طبی پیشہ ور بشمول ڈاکٹر اور فارماسسٹ۔

3. یونیورسٹی ،کالج اور اعلیٰ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسرز۔

4. اسکول انتظامیہ ، نائب پرنسپل ، تعلیمی سرپرست ، اساتذہ ، سماجی کارکنان اور سرکاری محکمہ میں لیبارٹری اٹینڈنٹ۔

5. یونیورسٹیوں میں مالیاتی اور اقتصادی مشیر۔

6. انجینئرز

7. مساجد میں امام ، مبلغین اور مؤذن۔

8. سرکاری اداروں اور نجی یونیورسٹیوں میں لائبریرین۔

9. وزارت صحت کا عملہ بشمول نرسیں ، پیرامیڈیکس ، طبی تکنیکی ماہرین اور سماجی خدمت کے کارکن۔

10. سرکاری محکمہ میں سماجی کارکن اور ماہر نفسیات۔

11. صحافت ، میڈیا کے ملازمین اور نمائندے۔

12. فیڈریشنز اور کلب میں کھیلوں کے کوچ اور کھلاڑی۔

13. پائلٹ اور فلائٹ اٹینڈنٹ۔

14. تدفین کی تیاریوں اور خدمات کی نگرانی کرنے والے پیشہ ور۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain