تازہ تر ین

امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کے گھر کے سے چیری اور بیریز کی درجنوں بوتلیںمحفوظ حالت میں برآمد

ورجینیا: امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کے گھر کے تہہ خانے سے چیری اور بیریز کی درجنوں بوتلیں انتہائی محفوظ حالت میں برآمد ہوئی ہیں۔ ماہرینِ کو یہ دریافت ایک آثارِ قدیمہ کے منصوبے کے لیے کی جانے والی کھدائی کے دوران ہوئی ہے۔

ماؤنٹ ورنن کے ماہر آثار قدیمہ جیسن بوروز کے مطابق 250 سال قبل مکمل طور پر محفوظ کی گئی خوراک کی دریافت کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ 250 سال بعد تازہ پھل کی دریافت بہت زبردست ہے۔

پائی جانے والی کچھ بوتلوں میں پھلوں کے پورے ٹکڑے پائے گئے، جن کی شناخت چیری کے طور پر ہوئی جبکہ گڑھوں سے نکالی گئی دوسری بوتلوں میں گُوس بیری یا کرنٹ بھی موجود تھے۔ تاہم، اس کی تصدیق کے لیے ٹیسٹنگ جاری ہے۔

ماؤنٹ ورنن امریکی محکمہ زراعت کے ساتھ مل کر دریافت ہونے والے پھلوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کر رہا ہے جبکہ بوتلوں سے نکلنے والے 50 سے زیادہ چیری کے بیجوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ آیا ان میں سے کوئی اُگایا جاسکتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain