تازہ تر ین

امریکا؛ مسلح شخص نے 6 افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کرکے خودکشی کرلی

لاس ویگاس: امریکا میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 13 سالہ لڑکی شدید زخمی ہو گئی، فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص نے بھی خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

نارتھ لاس ویگاس پولیس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر انھوں نے شمالی لاس ویگاس کے ایک اپارٹمنٹ میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے دوران دو خواتین کو مردہ پایا۔

علاقے کی تلاشی کی دوران ملحقہ اپارٹمنٹ سے بھی دو ایک شخص سمیت دو خواتین کی لاشیں مزید ملیں جبکہ ایک 13 سالہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو چکا تھا۔

پولیس نے مشتبہ حملہ آور 47 سالہ ایرک ایڈمز کی تلاش شروع کی، جس کے بارے میں اطلاع ملی کہ وہ نارتھ لاس ویگاس کے ایک تجارتی مرکز میں دیکھا گیا ہے۔

پولیس افسران نے مشتبہ شخص کا پیچھا کیا، لیکن مشتبہ شخص ایرک ایڈمز نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی اور ناکامی پر ایک گھر کے عقبی حصے میں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

لاس ویگاس کے حکام نے ابھی تک اس واقعہ کے محرکات کا اعلان نہیں کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain