Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت؛ مودی سرکار کا ایف اے ٹی ایف قوانین کا غلط استعمال

    By Khabrain Newsجون 27, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نئی دہلی: مودی سرکار سچ بولنے والے صحافیوں اور بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کیخلاف آواز بلند کرنے والی تنظیموں کو خاموش کروانے کیلئے ہر حد پار کرچکی ہے۔

    مودی سرکار کا سول سوسائٹی پر منظم کریک ڈاؤن کے تحت پُرتشدد اور انتہاپسند حملوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ بھارت میں مودی سرکار کے خلاف بولنے والے ہر فرد کو بی جے پی کے عتاب کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    حال ہی میں مودی سرکار نے معروف ایوارڈ یافتہ مصنفہ اروندھتی رائے کو محض مسئلہ کشمیر کے متعلق اظہار رائے کرنے پر 14 سال پرانے مقدمے میں دوبارہ الجھا دیا۔

    مودی سرکار کی جانب سے مسلسل نیوز چینلز پر بھی حملے کیے جارہے ہیں جن میں بی بی سی اور نیوز کلک جیسے چینلز شامل ہیں۔

    مودی سرکار کی جارحانہ اور مجرمانہ کاروائیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل اور فرنٹ لائن ڈیفینڈرز جیسی عالمی سطح کی تنظیمیں بھی بول پڑیں۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل اور فرنٹ لائن ڈیفینڈرز کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کو خصوصی خط لکھا گیا۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا کہ ایف اے ٹی ایف کے ممبر ممالک بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آواز بلند کریں۔

    ایف اے ٹی ایف ایک ایسی واچ ڈاگ تنظیم ہے جو اپنے ممبران ممالک میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی کاروائیوں پر خصوصی نظر رکھتی ہے۔

    26 سے 28 جون کے دوران سنگاپور میں ایف اے ٹی ایف کے چھٹے اجلاس کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔

    اجلاس میں 40 ممالک کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف، اقوام متحدہ، ورلڈ بینک اور انٹرپول جیسی عالمی تنظیموں کے 200 سے زائد نمائندگان شرکت کریں گے۔

    ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے پیش نظر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کی ایویلوئیشن رپورٹ پر دوبارہ نظر ثانی کی جائے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل اور فرنٹ لائن ڈیفینڈرز نے دعویٰ کیا کہ بھارت میں مسلسل ایف اے ٹی ایف کے قوانین کا غلط اور غیر قانونی استعمال کیا جارہا ہے۔

    مودی سرکار فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے قوانین اور یو اے پی اے کی آڑ میں صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کیخلاف منظم مہم چلا رہی ہے۔

    یو اے پی اے کے تحت سول سوسائٹی کے ممبران پر سخت دفعات دائر کی جارہی ہیں جس کے بعد ملزمان سے ضمانت کیلئے بڑی رقم کا مطالبہ بھی کیا جاتا ہے۔

    مودی سرکار صحافیوں کو بغیر کسی الزام کے طویل قید میں رکھتی ہے اور بے گناہی کے باوجود عدالت کی جانب سے سزائیں بھی دلوا دی جاتی ہیں۔

    نومبر 2023 میں ایف اے ٹی ایف کی خصوصی ٹیم بھارت میں انسداد دہشتگردی اور منی لانڈرنگ اقدامات کا جائزہ لینے پہنچی تھی۔

    ایف اے ٹی ایف کے بھارت میں دورے کے دوران بھی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے مودی کی سول سوسائٹی کیخلاف مہم کی طرف توجہ مبذول کروانے کی کوشش کی گئی تھی۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں تفصیلاً بتایا گیا کہ کیسے مودی سرکار ایف اے ٹی ایف کے قوانین کو توڑ موڑ کر عوام کیخلاف استعمال کررہی ہے۔

    مودی کے دس سالہ دور اقتدار کے دوران بھارت میں آزاد میڈیا اور غیر منافع بخش تنظیموں پر حملہ کرنے اور ان کے کام میں جان بوجھ کر رکاوٹ ڈالنے کے لیے ایک مربوط مہم چلائی گئی۔

    اکتوبر 2023 میں مودی سرکار نے نیوز کلک چینل کے دفتر پر حملہ کروایا اور چینل کے مالک پربیر پورکایست کو بھی گرفتار کرلیا۔

    حقائق پر مبنی صحافت کرنے پر 2021 میں بھی مودی سرکار کی جانب سے نیوز کلک پر ریڈ کی گئی تھی۔

    مودی سرکار کی غیر قانونی کاروائیوں کیخلاف بولنے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسی عالمی تنظیم کو بھی مسلسل مودی کے غضب کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    مودی کے دس سالہ دور اقتدار کے دوران 20 ہزار سے زائد این جی اوز کے لائسنس منسوخ کیے جاچکے ہیں۔

    مودی سرکار کی غیر انسانی کاروائیوں کیخلاف مسلسل عالمی سطح پر آواز بلند کی جارہی ہے۔

    متوقع ہے کہ فیٹف کے اجلاس کے دوران بھی مودی سے سول سوسائٹی کے حقوق کی پامالی پر جواب طلبی کی جائیگی گی۔

    اجلاس میں مودی سرکار کو یاد دہانی کروائی جائیگی کہ فیٹف کے قوانین کا استعمال کس نوعیت پر ہونا چاہیے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہائوس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد کردیا: امریکی اخبار

      بلجیم کے طلبہ تعلیمی اصلاحات کے لیے بڑی تعداد میں احتجاج میں شریک ہیں

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.