Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چکلالہ کینٹ بورڈ راولپنڈی میں ہفتہ صفائی کا آپریشن کلین اپ کامیابی سے مکمل ۔
    • اسلام آباد، فائر سیفٹی ٹریننگ میں پمز ہسپتال کے ایچ آر و دیگر کا گروپ فوٹو۔
    • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی عالمی سطح پر کامیابی کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر ،پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کیک کاٹ رہے ہیں ۔
    • ٹیکسلا :راجہ سرفراز اصغر کی میاں حمزہ شہباز شریف سے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کے موقع پر فوٹو ۔
    • رائیونڈ: عالمی اجتماع میں شرکت کے لئے مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
    • اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن شیڈولاور کمیشن کا آرڈر ہائیکورٹ میں چیلنج
    • وزیر دفاع خواجہ آصف، پاکستان میں اٹلی کے سفیر یوگو سیارلاتانی، اطالوی سفارت خانے میں ڈیفنس اتاشی کرنل پاولو سٹیلا اور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج، اطالوی اتحاد اور مسلح افواج کے دن کے موقع پر کیک کاٹ رہے ہیں۔
    • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.6 ریکارڈ
    • پولیو مہم ‘3 روز میں ایک کروڑ 96 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے
    • فارمولہ دودھ کے ڈبوں پر ماں کے دودھ کی افادیت بارے جملہ لکھنا لازمی قرار ‘ڈریپ کا مراسلہ جاری
    • متوفی کا شناختی کارڈ منسوخی کیلئے رشتہ دار کی بائیومیٹرک تصدیق کی جاتی ہے: نادرا
    • گوجرخان تجاوزات اور گراں فروشی کیخلاف پیرا فورس کی کارروائیاں
    • پاکستان کے توانائی بحران کے حل کیلئے لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کی تحقیق
    • 26PMIF ، عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کی دعوت
    • فرانسیسی سفیر کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ
    • قطر ی وزیرِاعظم کے سعودی عرب اور کویت کے وزرائے خارجہ سے رابطے، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • مری محکمہ مال کے مسائل میں اضافہ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
    • بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کیوں رچائی،شوہر کو2ماہ جیل
    • پشاور، گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے
    • کویت ‘ بنگلادیشی باشندے کو اپنے دوست کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کینیڈا نے مغربی کنارے میں جرائم پر 7 اسرائیلی شہریوں اور 5 تنظیموں پرپابندی عائد کردی

    By Khabrain Newsجون 27, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اوٹاوا: کینیڈا نے 7 اسرائیلی شہریوں اور 5 متعلقہ اداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ افراد مغربی کنارے میں انتہاپسند سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

    خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ پابندیوں کی زد میں آنے والے 5 اداروں میں اسرائیلی آباد کاروں کی تنظیم بھی شامل ہے۔

    وزیرخارجہ میلین جولی نے بیان میں کہا کہ ہم مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے کی جانے والی انتہاپسند سرگرمیوں کی وجہ سے گہری تشویش میں مبتلا ہیں اور اس طرح کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی آباد کاروں کے اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف فلسطینی شہریوں کی زندگی پر اثر پڑ رہا ہے بلکہ وہ پائیدار امن کے لیے برے اثرات کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

    کینیڈا نے جن اسرائیلیوں پر پابندی عائد کردی ہے، ان میں انتہاپسند دائیں بازو گروپ لیہاوا کے بانی اور رہنما بین زیون گوپسٹین بھی شامل ہے جو یہودیوں کے ساتھ غیریہودیوں کا انضمام کے خلاف ہے۔

    مذکورہ فہرست میں مذہبی منافرت کی بنیاد پر فلسطینیوں کے قتل عام کو درست قرار دینے والے الیشا یرید اور شیلوم زیشرمان بھی شامل ہے، جن کے بارے میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے رواں برس کہا تھا کہ انہوں نے مغربی کنارے میں ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں۔

    وزارت خارجہ نے بتایا کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں مذکورہ افراد کے ساتھ کسی قسم کا لین دین نہیں کیا جائے گا اور ان کی کینیڈا میں داخلے پر بدستور پابندی ہوگی۔

    کینیڈا کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اس طرح کے سخت اقدامات ایک ماہ کے فرق سے دوسری مرتبہ کیے گئے ہیں، اس سے قبل گزشتہ ماہ 4 اسرائیلی آباد کاروں پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے ڈھائے جانے والے اس ظلم کے سلسلے کو 15 سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے اور 2023 میں اس میں بدترین اضافہ ہوگیا تھا اور 7 اکتوبر 2023 میں حماس کے حملوں کے بعد غزہ جنگ کے دوران مزید مزید اضافہ ہوگیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      قطر ی وزیرِاعظم کے سعودی عرب اور کویت کے وزرائے خارجہ سے رابطے، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

      کویت ‘ بنگلادیشی باشندے کو اپنے دوست کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا

      فرانس میں مہنگائی کیخلاف مکمل ہڑتال نظام زندگی معطل

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.