تازہ تر ین

علی فضل اور پنکج ترپاٹھی کی ویب سیریز ’مرزا پور 3‘ ایمازون پرائم پر جاری

 ممبئی: بلاک بسٹر ویب سیریز ’مرزا پور‘ کے مداحوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی، سیزن 3 کو ایمازون پرائم پر جاری کردیا گیا۔

ایمازون پرائم ویڈیو نے ایکشن تھرلر سیریز کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سیزن تھری کو اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اسٹریم کیا جاسکتا ہے۔

سیزن کے ابتدائی تبصروں یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ نیا سیزن بھی طاقت، انتقام، سیاست، غداری، دھوکہ دہی اور خاندانی جھگڑوں کے ارد گرد گھومتا ہے۔

ایکسل میڈیا انٹرٹیمنٹ کی پروڈکشن میں ویب سیریز کو گورمیت سنگھ اور آنند ایر نے ڈائریکشن دی ہے اور یہ دس اقساط پر مشتمل ہے۔

ویب سیریز کی مرکزی کاسٹ میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل، شیوتا ترپاٹھی، راسیکا دگل، وجے ورما اور دیگر فنکار شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain