Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مسافر کی طبیعت خراب، اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی پی آئی اے پرواز میں ایمرجنسی
    • پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کو ہرا کر ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • بارش کے باعث میچ منسوخ، بنگلہ دیش ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
    • پاکستان کا بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
    • عزت دار عورت شادی کے بعد بھی اپنے پہلے شوہر کی برائی نہیں کرتی، جو وقت ساتھ گزرا اچھا گزرا، شاید نصیب میں ساتھ اتنا ہی لکھا تھا: ثانیہ مرزا
    • ٹرمپ کی خلیجی رہنماؤں سے ایران جنگ پر اہم ملاقات، اگلے ہفتے نیویارک میں اجلاس
    • پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان
    • پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع
    • غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق
    • امریکی خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں:جے ڈی وینس
    • مکہ معاہدہ، حملے کی صورت میں مشترکہ ردعمل ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • چین کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے پر زور
    • میسی کا ارجنٹینا کو الوداع، بینن کے خلاف آخری میچ کھیلیں گے
    • مکہ مکرمہ پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت
    • شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی
    • مکہ مکرمہ کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
    • ایران میں قائداعظم کا بڑا دیواری خاکہ اسرائیل سے متعلق مؤقف نمایاں
    • دوسری بار ماں بننے کی امید نہیں تھی 41 سالہ ماہرہ خان کا انکشاف
    • بیٹا میری پوری دنیا ہے، ماہرہ خان کا اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام
    • پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    برطانیہ الیکشن، پانچ فلسطین کے حامی امیدوار بھی کامیاب

    By Khabrain Newsجولائی 6, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

      لندن: برطانیہ کے عام انتخابات میں پانچ فلسطین کے حامی امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق کامیاب ہونے والے امیدواران میں لیبر پارٹی کے سابق امیدوار جیریمی کوربن بھی شامل ہیں، جیریمی کوربن نے بطور آزاد امیدوار کامیابی حاصل کی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق جیریمی کوربن کو غزہ کے خلاف اسرائیلی جنگ میں مسائل پر بات کرنے پر کامیابی ملی۔

    رپورٹ کے مطابق دیگر چار امیدوار وں نے بھی آزاد امیدوار کے طور پر کامیابی حاصل کی، جن میں شوکت ایڈم، جنوبی لیسٹر سے کامیاب ہوئے۔

    الجزیرہ کے مطابق ایوب خان نے برمنگھم کے علاقے پیری بار سے سیٹ جیتی، عدنان حسین، بلیک بار سے کامیاب ہوئے، جبکہ اقبال محمد، ڈیوسبری اور بٹلی سے سیٹ جیت گئے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں 650 میں سے 412 نشستیں حاصل کرکے اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے 14 سال سے حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کا پتا صاف کردیا۔

    کنزرویٹو صرف 121 نشستیں حاصل کرپائی جو گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں 244 نشستیں کم ہیں، پچھلے الیکشن میں محض 202 نشستیں حاصل کرنے والی اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے اس بار 412 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے میدان مار لیا ہے۔

    انتخابات میں 71 نشستیں حاصل کرکے لبرلز جماعت تیسرے نمبر پر رہی۔ لبرلز کی یہ کامیابی حیران کن ہے کیوں کہ گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں 60 سیٹیں زیادہ لی ہیں۔

    یاد رہے کہ برطانیہ میں حکومت بنانے کے لیے 326 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیبر پارٹی لینڈ سلائیڈ وکٹری کے باعث بغیر کسی اتحادی کے تن تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

    لیبر پارٹی کی فتح کے بعد حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کے وزیراعظم رشی سنک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جب کہ نئے وزیراعظم کے لیے لیبرپارٹی نے کئیر اسٹارمر کے نام کا اعلان کردیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹرمپ کی خلیجی رہنماؤں سے ایران جنگ پر اہم ملاقات، اگلے ہفتے نیویارک میں اجلاس

      امریکی خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں:جے ڈی وینس

      چین کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے پر زور

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.