تازہ تر ین

اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی میں سلمان خان کے ڈانس کے چرچے

 ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے بھارت کے ارب پتی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ڈانس کرکے پُرانی یادیں تازہ کردیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 5 جولائی کو مکیش امبانی نے ممبئی میں اپنے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب منعقد کی تھی۔

اس تقریب میں بین الاقوامی اسٹارز سمیت بھارتی کرکٹرز اور بالی ووڈ شخصیات نے بھی شرکت کی، تقریب کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو سُپر اسٹار سلمان خان کی بھی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی ماضی کی سُپر ہٹ فلم ‘ہر دل جو پیار کرے گا’ کے مقبول گانے ‘ایسا پہلی بار ہوا’ پر پرفارم کیا، اداکار کی ڈانس پرفارمنس نے ناصرف ماضی کی یادیں تازہ کیں بلکہ اسٹیج پر دھوم بھی مچا دی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان تقریب کے دولہا میاں اننت امبانی کے ہمراہ اسٹیج پر بڑے ہی پُرجوش انداز میں ڈانس کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain