Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خلیفۃ المسلمین امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اﷲ عنہ

    By Khabrain Newsجولائی 8, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وہ ہستی جس کا ذکر تورات و انجیل میں ہے، جس کے دور میں قرآن کریم کی پیش گوئیاں پوری ہوئیں، جس نے سرکار دو جہاں، رسالت مآب صلی اﷲ علیہ وسلم کی یہ وصیت کہ ’’یہود و نصاریٰ کو جزیرۂ عرب سے نکال دو‘‘ کو عملی جامہ پہنایا۔

    جو ’’اشداء علی الکفار رحماء بینھم‘‘ کا کامل نمونہ اور اعلیٰ مظہر تھا۔ جس کا وجود عطیۂ خداوندی اور تحفۂ سماوی تھا۔ جسے بہ طور ِخاص اِسلام کے غلبے کے لیے مانگا گیا تھا۔ جس کا مسلمان ہونا، اسلام کی فتح، جس کی ہجرت مسلمانوں کی نصرت اور جس کی خلافت مسلمانوں کے لیے رحمت تھی۔ وہ مقدس ہستی جس کا رعب اور دبدبہ آج تک قائم ہے، جس سے دل دہلتے تھے، زمین کانپتی تھی، آسمان تھرتھراتا تھا اور شیاطین دور بھاگتے تھے۔ جو اس امت کا ’’محدث‘‘ تھا، تکوینیات میں سے جسے وافر حصہ ملا تھا، جس کی رائے منشاء خداوندی کے عین مطابق ہُوا کرتی تھی اور وحی اس پر مہر تصدیق ثبت کردیتی تھی، ہواؤں پر جس کی حکومت تھی اور اس کے پیغام کو دُور پہنچاتی تھی۔

    دریا جس کے کہنے پر رواں دواں ہوجاتے تھے اور زمین اس کی ضرب سے تھم جاتی تھی۔ جو خلیفۂ برحق تھے، دو قبلوں کے فاتح تھے، بے شمار خصائص و کمالات رکھتے تھے، جس کے دور میں تسبیح کی طرح آس پاس کے ممالک ٹوٹ کر بکھرنے لگے اور پکے ہوئے پھل کی طرح اسلام کی جھولی میں گرنے لگے۔ یوں تو کشورکشا اور فاتحین اسلامی ادوار میں اور بھی گزرے ہیں، جنہوں نے اسلامی تخت کو پھیلایا، ریاست کی حدود میں اضافہ کیا، بحر و بر پر حکومت کی، شہروں کو فتح اور دشمن کو مغلوب اور ان کی طاقت کو پست کیا مگر مسلمان سلاطین اور ان میں یہ فرق ہے کہ انہوں نے صرف دشمن کی تلواروں کو کند کیا، ان کے سروں کو جھکایا۔ ان کے شہروں کو فتح کیا مگر ان کے دلوں کو فتح نہ کرسکے، یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے ممالک جلد یا بہ دیر اسلامی حلقۂ سلطنت سے نکل گئے۔

    یہی اندلس جس پر آٹھ سو سال تک اسلامی پرچم پورے آب و تاب سے لہراتا رہا، آج اغیار کے زیر اقتدار ہے اور وہاں کا قلعۃ الحمراء اور مدینۃ الزہراء مسلمانوں کی عظمت رفتہ پر نوحہ کناں ہیں۔ ہند میں جہاں مسلمانوں نے حکومت کی اب مسلمانوں کو یہاں کی سرزمین بھلا چکی ہے۔

    اسلام پر عمل گویا مٹھی میں انگاروں کو تھامنا اور کانٹوں پر چلنا ہے۔ غرض یہ کہ ہر جگہ اسلام اور مسلمانوں کی زبوں حالی، بے کسی، کم زوری اور کسم پرسی اپنے عروج پر ہے۔ اگر خالص انتظامی اور مادی نگاہ سے دور فاروقی کو دیکھا جائے تو بھی دور فاروقی اسلامی تاریخ میں منفرد اور ممتاز نظر آتا ہے۔ جو راحت اور چین ان کے دور میں مسلمانوں کو ملا تاریخ شاہد ہے کہ پھر مسلمانوں کو نہ مل سکا۔ عالمی طاقتوں کو انہوں نے سرنگوں کیا، بیت المال قائم کیا، مفتیوں اور قاضیوں کا تقرر کیا، محکمہ پولیس قائم کیا، ڈاک کا نظام جاری کیا، مردم شماری کرائی، زمین کی پیمائش کی، اسلامی کلینڈر کا اجراء کیا، مفتوحہ ممالک میں فوجی چھاؤنیاں قائم کیں، اور مفتوحہ ممالک کو صوبہ جات میں تقسیم کیا اور تن خواہوں میں اضافے کے طریقہ کار کا اصول جاری کیا۔

    اب تک کی خامہ فرسائی سے آپ بہ خوبی جان گئے ہیں کہ سیّدنا ابوحفص عمر بن الخطاب رضی اﷲ عنہ کے متعلق گفت گُو ہو رہی ہے۔

    نام عمر، کنیت ابوحفص، اور لقب فاروق اعظم اور ولدیت خطاب تھی، نویں پشت میں سلسلۂ نسب آقائے نام دار سرور دوعالم صلی اﷲ علیہ وسلم سے جا ملتا ہے۔ بچپن میں اونٹ چرائے اور جوانی میں شرفاء کے علوم حاصل کیے۔ نزول وحی کے وقت ان سترہ ہستیوں میں سے تھے جو لکھنا پڑھنا جانتے تھے۔ بہترین شاہ سوار تھے گھوڑے پر اچھل کر سوار ہو جاتے تھے، قوی جسمانی قوت و طاقت رکھتے تھے، عرب کے میلوں میں پہلوانی کرتے تھے۔

    علم الانساب کے ماہر تھے اس لیے افراد اور قبائل کے نسبی حالات اور ان کی خاندانی خصوصیات اور ذاتی کمالات سے بھرپور واقفیت رکھتے تھے، اس لیے جو تقرر کرتے تھے درست اور موزوں کرتے اور عہدے کے لیے انتخاب میں غلطی نہیں ہوتی تھی۔

    خاندانی وجاہت اور اونچے حسب و نسب کی بہ دولت سفارت کاری کا عہدہ ان کے خاندان کے پاس قدیم سے چلا آتا تھا۔ خود حضرت فاروق اعظم رضی اﷲ عنہ قریش کے سفیر مقرر تھے۔ سفارت کے لیے سفراء میں متانت، سنجیدگی، معاملہ فہمی اور ذاتی وجاہت اس دور میں لازم سمجھی جاتی تھی اور یہ تمام خصائص و صفات حضرت فاروق اعظم رضی اﷲ عنہ کے خاندان کو حاصل تھیں۔ دوسری طرف روحانیت، اخلاص و للہیت کے لیے لازم صفات و خصائص میں درجۂ انتہاء تک پہنچے ہوئے تھے۔

    حضرت سیّد عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ کے بہ قول: ’’حضرت عمرؓ اور دیگر صحابہؓ میں یہ فرق ہے کہ دیگر صحابہؓ مرید رسول ﷺ تھے اور حضرت عمرؓ مرادِ رسول ﷺ تھے۔‘‘

    حقیقت میں ان کا اسلام حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کامعجزہ تھا کیوں کہ اسلام سے پہلے ایسے کوئی شواہد و آثار اور خارجی قرائن و علامات نہیں تھے جن سے ان کے اسلام کی توقع جاسکتی ہو۔ حضرت ابوبکر صدیقؓ کو زمانۂ بعثت سے نبوت کے ساتھ دوستی اور محبت کا شرف حاصل تھا، حضرت خدیجہ رضی اﷲ عنہا نبوت کے گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں، حضرت علی رضی اﷲ عنہ تو نبوت کی گود میں پلے بڑھے تھے۔ مگر یہ تو سر لینے آرہے تھے اور سر دے کر چلے گئے۔

    ایسی جامعیت کی حامل اور ہمہ جہت شخصیت کہ سنّت رسول کریم ﷺ کی اتباع میں امامت، خطابت، وعظ و نصیحت اور تزکیہ و اصلاح بھی فرما رہے ہیں اور غنیمت کی تقسیم، میدان جنگ کے نقشے، سفراء سے ملاقات اور بیرون ممالک کے اسفار بھی فرما رہے ہیں۔

    بہادری اور شجاعت ایسی تھی کہ باطل تار عنکبوت معلوم ہوتا تھا اور عاجزی و انکساری اس قدر کہ خاک کو بستر بناتے، بیواؤں کے لیے پانی بھرتے اور خود اونٹوں پر تیل ملتے تھے۔ قیصر کا نمائندہ ملنے آیا اس نے خلیفہ کے متعلق پوچھا لوگوں نے امیر المومنینؓ کی طرف اشارہ کیا جو اس وقت سر کے نیچے اینٹ رکھے زمین پر آرام فرما رہے تھے، وہ بولے: ’’عمر تمہیں آرام کا حق ہے تم جہاں چاہو آرام کرسکتے ہو مگر حکم راں رعایا پر ظلم کرتے ہیں اس لیے چین کی نیند نہیں سو سکتے ہیں۔‘‘

    آج مسلمان دور فاروقی کی طرح امن، سکون، چین اور راحت چاہتے ہیں۔ ہر ایک کی قلبی تمنا ہے کہ پھر سے اسلام کو غلبہ اور مسلمانوں کو برتری نصیب ہو، مگر وہ فاروقی نسخہ آزمانے کے لیے ہماری طبیعتیں آمادہ نہیں ہیں، ہم پھل چاہتے ہیں مگر درخت کی آب یاری کے لیے تیار نہیں، نتائج سے غرض رکھتے ہیں مگر اس سے پہلے کے مراحل سے گزرنا نہیں چاہتے۔ منزل ہمیں مطلوب ہے مگر رخ ہمارا مخالف سمت میں ہے، غیروں کے نسخوں سے اپنا علاج، ان کے افکار سے اپنی اصلاح اور ان کے نظام سے اپنی تنظیم چاہتے ہیں۔ مگر نگاہوں میں دور ِفاروقی کے خواب سجائے ہوئے ہیں۔ حضرت عمر رضی اﷲ عنہ نے جو نسخہ آزمایا تھا وہ خود قرآن کریم میں مسلمانوں کے لیے تجویز ہُوا ہے: ’’اگر تم مومن (صادق) ہو تو تم ہی غالب رہو گے۔‘‘

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.