تازہ تر ین

سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی مشکلات کا سامنا ہے، احسن اقبال

 اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

اسلام آباد میں نیوٹیک کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج  ہمیں جو معاشی مشکلات درپیش ہیں اس کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔ بھارت میں من موہن سنگھ کی حکومت 10 رہی ہے۔ نریندر مودی کی تیسری باری ہے جبکہ بنگلا دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی تسلسل رہا تو 2034 تک ہماری معیشت ایک ٹریلین ڈالر کی ہوگی۔ آئی ایم ایف کی وجہ سے 300 بلین روپے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے کاٹے گئے۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث 2 سال قبل 30 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain