تازہ تر ین

احمد علی بٹ نے کرکٹر بابر اعظم کو اپنا کپتان ماننے سے انکار کردیا

 لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار اور کامیڈین احمد علی بٹ نے کرکٹر بابر اعظم کو اپنا کپتان ماننے سے انکار کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں فٹنس کلب میں ورزش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

احمد علی بٹ نے بابر اعظم کی پوسٹ کو ری شیئر کیا اور اور لکھا کہ آپ میرے کپتان نہیں ہیں۔

کامیڈین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی پر بابر اعظم سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے سے ہی باہر والی پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں کررہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain