پاکستانی اداکارہ مریم نفیس اپنی ادکاری کے ساتھ ساتھ بے باک شخصیت اور حاضر جوابی کے باعث خاصی مشہور ہیں۔
مریم نفیس کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو کوئی بھی لباس پہنیں اپنے اعتماد اور خوبصورت پرسنالٹی سے اس کی دلکشی میں اضافہ کردیتی ہیں۔
ایسی ہی ایک بولڈ لباس والی تصویر پر ایک صارف کی جانب سے کئی گئی تنقید اداکارہ کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مذکورہ شخص کو آئینہ دکھا دیا۔
حال میں اداکارہ لندن کی سیر کررہی ہیں اور اس دوران اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وقفے وقفے سے اپنی مصروفیات کی تصاویر مداحوں کے لیے شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ایسے ہی ایک تصویر میں لندن کے مشہور زمانہ برج پر سیاہ رنگ کے مختصر لباس میں ملبوس اداکارہ ہاتھ میں پکڑی آئس کریم کون سے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔
تصویر پرکمنٹس کرتے ہوئے جہاں بہت سے صارفین نے مریم نفیس کی خوبصورتی کی تعریف کی وہیں بہت سے افراد نے انہیں لباس پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
ایسے ہی ایک کمنٹ میں صارف نے کہا کہ ‘جب غیر ملکی افراد پاکستان آتے ہیں تو وہ یہاں کے روایتی کپڑے پہنتے ہیں اور جب پاکستانی باہر جاتے ہیں تو ان کے لباس چھوٹے ہوجاتے ہیں’۔
مذکورہ کمنٹ پر اداکارہ بھی خاموش نہ رہ سکیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں اس کا منہ توڑ جواب دیا۔

اداکارہ نے کمنٹ کا اسکرین شاٹ منسلک کر کے جواب میں غیر ملکی خواتین کے مقامی لباس پہننے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس کی وجہ پاکستانی مردوں کی تاڑنے کی عادت کو قرار دیا۔
مریم نفیس کا مزید کہنا تھا کہ ‘اس میں کوئی فخر کی بات نہیں ہے، انہیں اپنے آپ کو ڈھکنا پڑتا ہے تا کہ آپ انہیں تاڑ تاڑ کر مر نہ جائیں۔’
ساتھ ہی انہوں نے ‘کڑوے حقائق’ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔





































