ہلدی کی تقریب سے رادھیکا مرچنٹ کی سج دھج کی تصاویر بھی سامنے آگئیں جس میں اوڑھے ہوئے پھول دوپٹے نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
خیال رہے کہ بھارتی بزنس ٹائیکون کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔
جس سے قبل شادی سے پہلے مختلف تقریبات اور پوجا پاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
امیر کبیر امبانی خاندان نے ہر تقریب میں اپنی شان و شوکت کا بڑھ چڑھ کر مظاہرہ کیا اور ملکی و غیر ملکی میڈیا کی سرخیوں میں جگہ بنائی۔
انہی تقریبات کے سلسلے میں گزشتہ رات رادھیکا اور اننت کی ہلدی کی رسم منعقد کی گئی جس میں حسب توقع بالی وڈ اسٹارز، اہم شخصیات نے شرکت کی۔
متعدد سیلبریٹریز نے خوبصورت ملبوسات پہن کر ہلدی کی اس تقریب کو بے حد انجوائے کیا اور تقریب سے واپسی پر تقریباً سبھی زرد رنگ میں رنگے نظر آئے۔
تاہم تقریب کی مرکزی شخصیت دلہنیا کی لُک تو سب پر بازی لے گئی۔
فیشن اسٹائلسٹ ریا کپور نے رادھیکا مرچنٹ کی ہلدی کے لیے سج دھج مداحوں کے لیے شیئر کی جو تقریب سے سب سے منفرد نظر آرہی تھیں۔
رادھیکا کے لباس کی خاص بات ان کا پھول دوپٹہ تھا جو سفید رنگ کے تازہ موتیا کی کلیوں اور زرد رنگ کے گیندے کے پھولوں سے تیار کیا گیا تھا۔
اس کے ساتھ ساتھ دلہنیا نے لباس سے میچنگ کرتے ہوئے سفید اور زرد رنگ کی موتیوں کی بنی جیولری پہنی جو ان پر خوب سجی دکھائی دی۔
کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے تعریفوں کے بھرمار کرتے ہوئے اس لُک کو رادھیکا کی اب تک کی سب سے بہترین لُک قرار دیا۔





































