تازہ تر ین

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مہاجرین کیلیے مکانات کی تعمیر کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

حکومت پاکستان کے تعاون سے مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کے لیے 750 پختہ مکانات کی تعمیر کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے سال90-1989 کے مہاجرین کے لیے 750 پختہ مکانات کی تعمیر کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔

منصوبے پر 3096.050 ملین روپے لاگت آئے گی جو کہ دو سال میں مکمل ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کو کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا اور کشمیری کبھی بھی ہندوستان کے ظلم و جبر کے سامنے نہیں جھکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن میں مہاجرین، کشمیر کے نام کرتا ہوں، مہاجرین کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی جبر کا مقابلہ کرنے کی جرأت پر سلام پیش کرتے ہیں۔

حکومتی وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی، راجہ محمد صدیق خان، چوہدری محمد رشید اور ملک ظفر اقبال بھی موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain