تازہ تر ین

لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کا کے الیکٹرک کے دفتر کا گھیراؤ، پتھراؤ

  کراچی: نارتھ ناظم آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور پتھر بھی برسائے۔ احتجاج نارتھ ناظم آباد ڈی سی آفس کے قریب کے قریب قائم کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر کیا گیا۔

احتجاج کے باعث کے الیکٹرک انتظامیہ نے دفتر کے دروازے بند کردیے۔ صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی۔

مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے محرم الحرام میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،روزانہ 14 سے 16 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے علاقے میں پانی کی قلت بھی ہوتی ہے۔

کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو طویل لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا اور پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain