تازہ تر ین

ناقص پرفارمنس پیش کرنیوالی ٹیم کیلئے پلانز کی بھرمار

قومی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز گیری کرسٹن، جیسن گلیپسی کی سلیکشن کمیٹی ارکان سےملاقات، مشاورتی اجلاس میں معاون کوچ اظہر محمود بھی شرکت کی۔

اجلاس میں اگلے ماہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز، انگلینڈ سے تین ٹیسٹ میچز اور نومبر میں پاکستان وائٹ بال ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے مترلق ممکنہ کیمپس، کھلاڑیوں پر سلیکٹر محمد یوسف، اسد شفیق، بلال افضل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

کوچز نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کے حوالے سے اپنا موقف پیش کیا، سلیکٹرز نے اپنی پلاننگ ان کے ساتھ شیئر کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز عثمان واہلہ اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے پہلے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے پر اتفاق کیا گیا، مکمل فٹ کھلاڑیوں کو ہی قومی ٹیم میں جگہ ملے گی۔

ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن اب کراچی میں پاکستان شاہینز کے کیمپ کو دوبارہ جوائن کریں گے، گیری کرسٹن اور اظہر محمود چند دن مزید لاہور میں قیام کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کیلئے کوچنگ پلانز تیار کریں گے۔

گزشتہ روز پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے ملاقات میں کوچز کو بااختیار بناتے ہوئے مکمل فری ہینڈ دیا تھا۔

غیر ملکی کوچز پی سی بی کے موجودہ سلیکشن طریقہ کار سے خوش نہیں، کھلاڑیوں کی تکنیکس بھی بہت زیادہ بہتری لانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain