تازہ تر ین

بھارت میں تیز رفتار ڈبل ڈیکر بس دودھ کے ٹرک سے ٹکرا گئی، 18 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک ڈبل ڈیکر مسافر بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دودھ کے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ لکھنؤ کے نزدیک ایکسپریس وے پر ہوا۔ ڈبل ڈیکر مسافر بس بہار سے نئی دہلی جارہی تھی۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

تیز رفتار مسافر بس کے عقب سے دودھ کے ٹرک کو ٹکر سے دونوں گاڑیاں الٹ گئیں اور دودھ ہائی وے پر پھیل گیا۔ ہائی وے پر مسافروں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہائی وے کے نزدیک رہنے والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتال منتقل کیا۔ جہاں 18 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 19 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری لگتی ہے تاہم تحقیقات کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

خیال رہے کہ بھارت میں ٹریفک حادثات عام ہیں جس کی وجہ قوانین پر عمل نہ کرنا، ناقص سڑکوں، تیز رفتاری اور خستہ حال بسیں ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain