تازہ تر ین

سونم باجوہ کی پاکستانی ڈیزائنر لباس میں قاتلانہ ادائیں

بھارتی پنجابی اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ نے پاکستانی ڈیزائنر جوڑے میں حسن کے جلوے چارسو بکھیر دیے۔

فلم ’حوصلہ رکھ‘ اور ’کیری آن جٹّا تھری‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سونم باجوہ اپنے حسن، دلکشی اور قاتلانہ اداؤں کے باعث ناصرف نوجوان لڑکوں بلکہ لڑکیاں کے دلوں پر بھی راج کرتی ہیں۔

حال ہی میں سونم باجوہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ سیاہ لمبی قمیص کے ساتھ سرخ پاجامہ پہنی نظر آئیں جبکہ اس جوڑے کے ساتھ سیاہ دوپٹہ پہنا جس کے بارڈر پر دلکش کام بنا دیکھا جاسکتا ہے۔

سونم باجوہ کا یہ جوڑا پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر ’زارا شاہ جہاں‘ کا شاہکار ہت جس کی قیمت ان کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔

سونم باجوہ کے حسن میں اضافہ کرنے والے اس  دلکش جوڑے کی قیمت 2 لاکھ 31 ہزار  750 پاکستانی روپے ہے۔

سونم باجوہ نے اس ویڈیو پر گلوکار اے پی ڈھلون کا گانا ’فیٹ‘ لگایا جس نے ویڈیو کو مزید خاص بنادیا۔

واضح رہے کہ سونم باجوہ رواں سال مارچ میں پاکستانی اداکار احسن خان کے ساتھ خبروں کی سرخیوں کا حصہ بھی بن چکی ہیں جس کی وجہ دونوں کا پاکستانی کلاتھنگ برانڈ ‘مُشق’ کی ‘ٹی آ مو’ نامی لگژری لان کلیکشن کیلئے کروایا گیا فیشن فوٹوشوٹ اور تشہیری ویڈیو تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain