تازہ تر ین

ڈیڑھ برس تک کسی کے ساتھ ریلیشن میں رہا، کرن جوہر کا انکشاف

ممبئی: بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک برس سے زیادہ کسی کے ساتھ ریلیشن میں رہے ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں کرن جوہر کا کہنا تھا کہ 40 برس تک انہیں ساتھی کی تلاش رہی لیکن 50 برس کے بعد اس کمی کا احساس زندگی سے نکل گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ برس ایک ریلیشن میں رہے لیکن پھر انہیں کسی کے ساتھ رشتہ بنانے کا خیال نہیں آیا۔

فلمساز کا کہنا تھا کہ وہ اپنا زیادہ وقت والدہ اور بچوں کے ساتھ گزارتے ہیں اور انہیں اب کسی ساتھی کی ضرورت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ کرن جوہر نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ وہ ڈیسمارفیا نامی بیماری کا شکار ہیں جس میں مریض اپنے جسم کو لے کر پریشان رہتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain