تازہ تر ین

سوناکشی سنہا کا ’ہیرامنڈی‘ کے بعد فلم ’کاکودا‘ میں لگاتار ڈبل رول

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے نیٹ فلکس ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے بعد نئی فلم ’کاکودا‘ میں بھی ڈبل رول کیا ہے۔

اداکارہ نے سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز میں ریحانا اور اس کی بیٹی فریدن کا کردار کیا تھا۔

سوناکشی سنہا نے آدیتیہ سرپوتدار کی ہارر کامیڈی فلم ‘کاکودا‘ میں بھی ڈبل کردار کیا ہے اور بعض مناظر میں دونوں کردار ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

’کاکودا‘ کی کہانی ایک آسیبی دیہات پر مشتمل ہے جس میں بھوت نئے شادی شدہ مرد پر حملہ کرتا ہے۔

فلم میں سوناکشی سنہا کا شوہر بھوت کے ہاتھوں مارا جاتا ہے اور بھوت کو پکڑنے کیلئے گھوسٹ ہنٹر رتیش دیش مکھ سے مدد مانگتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain