تازہ تر ین

ٹی20 ورلڈکپ؛ ناقص کارکردگی! کھلاڑیوں کی تنخواہ میں کتنی کٹوتی ہوگی؟

ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بڑے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ سینئیر کرکٹرز کی تنخواہوں کو کاٹنے کا منصوبہ بناچکا ہے تاہم انکی کیٹیگریز میں کوئی تنزلی نہیں کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی نامور کرکٹرز بورڈ کی جانب سے تنخواہوں میں کٹوتی کے انتہائی اقدام پر ناخوش ہیں اور ہوسکتا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ 2024-25 پر دستخط کرنے میں دلچسپی نہ دکھائیں۔

سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی نتخواہ 60 لاکھ سے کم ہوکر 40 لاکھ ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے تینوں فارمیٹس کھیلنے والے کرکٹرز کو فرنچائز لیگز کیلئے این او سی دینے سے بھی انکار کردیا ہے تاکہ کرکٹرز کو انجریز اور ورک لوڈ کو مینج کیا جاسکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain