بھارت کے ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن تھری کے میزبان انیل کپور نے کنٹسٹنٹ چندریکا ڈکشٹ عرف وڑا پاؤ گرل کو منافق قرار دیتے ہوئے انہیں روسٹ کردیا۔
بگ باس او ٹی ٹی 3 کے تازہ ترین ویک اینڈ کا وار ایپی سوڈ میں میزبان انیل کپور نے چندریکا ڈکشٹ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وکٹم کارڈ کھیلنا پسند ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کلپ میں انیل کپور وڑا پاؤ گرل سے ہمکلام ہیں اور ارمان ملک اور وشال پانڈے کے تنازع کو ہوا دینے پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔
میزبان نے چندریکا کو منافق قرار دیتے ہوئے کہاکہ،’آپکو وکٹم کارڈ کھیلنا پسند ہے، کیونکہ آپ نے ایک تنازع کو الگ الگ زاویے سے مزید بھڑکانے کا کام کیا ہے’۔
انیل کپور نے چندریکا سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ،’آپکا اس گھر میں کیا وجود ہے؟ اگر کوئی لڑکی کے بارے میں کوئی لڑکا کمنٹ کرے تو غلط اورلیکن لڑکی کمنٹ کرسکتی ہے؟ کیا یہ اعلٰی درجے کی منافقت نہیں؟’۔
انیل کپور نے وڑا پاؤ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ،’ہر بار وشال کا موضوع کیوں اچھالتی ہیں؟ اس لیے کہ وہ موضوع زیادہ گرم اور مزیدار تھا؟ اور آپکو انکے موضوع پر اپنا مدعابنانا تھا ’۔
واضح رہے کہ بگ باس او ٹی ٹی 3‘ کے کنٹیسٹنٹ ارمان ملک نے وشال پانڈے کو اپنی دوسری بیوی پر تبصرہ کرنے پر تھپڑ مارا تھا۔
یہ سب اس وقت شروع ہوا جب وشال نے لوکیش کٹاریہ کو بتایا کہ وہ ’ارمان کی بیوی کریتیکا ملک کو خوبصورت سمجھتے ہیں۔‘
خیال رہے کہ بگ باس او ٹی ٹی کے تیسرے سیزن کی میزبانی بالی وڈ اداکار انیل کپور کر رہے ہیں۔
رواں سیزن میں معروف یوٹیوبر ارمان ملک دونوں بیویوں کے ساتھ شریک ہوئے تھے، تاہم پہلی اہلیہ پائل شو سے باہر ہوچکی ہیں۔





































