پاکستانی اداکارہ فواد افضل خان نے محض 3 بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کے باوجود بھارتی شوبز انڈسٹری پر اپنا خاطر خواہ اثر چھوڑا ہے۔
حال ہی میں انہوں نے بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے فلم ‘اے دل ہے مشکل’ کے کو اسٹار رنبیر کپور کے ساتھ اپنے رابطے پر گفتگو کی۔
فواد خان نے انکشاف کیا کہ ان کے کپور خاندان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ اب تک رنبیر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
رنبیر سے متعلق بات کرتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ ‘میں آن اینڈ آف رابطے میں ہوں، ہماری بات ہوجاتی ہے کبھی چیٹ پر اور کبھی فون پر’۔
انہوں نے کہا کہ میرا کپور خاندان سے بہت اچھا تعلق ہے اور کرن جوہر اور شکون بترا کے ساتھ بھی بہت پیار اور احترام ہے۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘تو دوستیاں ہیں اور پھر کچھ پروڈیوسرز دوست ہیں جن کےساتھ گپ شپ لگی رہتی ہے اور پھر ہم کہیں ملنے کا پلان بناتے ہیں، آن اینڈ آف بات چیت رہتی ہے۔
فواد نے سونم کپور کے مقابل ششانکا گھوش کی فلم ‘خوبصورت’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔
اس کے بعد انہوں نے شکون بترا کی کپور اینڈ سنز اور کرن جوہر کی ‘اے دل ہے مشکل’ میں کام کیا۔
جہاں کپور اینڈ سنز میں سدھارتھ ملہوترا، عالیہ بھٹ، رشی کپور، رجت کپور اور رتنا پاٹھک شاہ نے کام کیا وہیں ‘اے دل ہے مشکل’ میں رنبیر، انوشکا شرما اور ایشوریا رائے نے اہم کردار ادا کیے تھے۔
فواد نے فلم میں انوشکا کے شوہر کا کردار ادا کیا اور رنبیر کے ساتھ اسکرین اسپیس بھی شیئر کی تھی۔





































