تازہ تر ین

مخصوص نشستیں؛ سپریم کورٹ کے فیصلے پرالیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں عدالتی حکم کی روشنی میں عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پرغور کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اجلاس کی صدارت میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، جس میں مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دبریفنگ دیں گے۔
اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا جس میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ لیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain