تازہ تر ین

ابھیشیک کی طلاق والی پوسٹ کے بعد امیتابھ بچن کا مبہم ٹویٹ

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار ابھیشیک کی طلاق والی پوسٹ کے بعد ان کے والد لیجنڈری امیتابھ بچن کا مبہم ٹویٹ بھی سامنے آگیا۔

ابھیشیک بچن نے طلاق کی ترغیب پر مبنی ایک پوسٹ کو لائک کیا تھا اور انڈسٹری میں یہ خبریں گرم ہیں کہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔

agsdfsd

اب بالی وڈ کے لیجنڈری اداکارہ امیتابھ بچن نے بھی ایک مبہم سا ٹویٹ کیا ہے جسے ابھیشیک اور ایشوریہ کی طلاق سے جوڑا جارہا ہے۔

امیتابھ بچن نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام لکھا ’مشکل کام پر واپس آگیا، زندگی کبھی بھی آسان نہیں ہوتی‘۔

واضح رہے کہ ابھیشیک اور ایشوریہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں اس وقت دوبارہ گرم ہوئیں جب اننت امبانی کی شادی میں جوڑے کو الگ الگ دیکھا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain