تازہ تر ین

رواں سال ملک میں 27,542 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، بیشتر کا تعلق آئی ٹی سے

اسلام آباد: رواں سال ملک میں 27,542 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں جن میں سے بیشتر کا تعلق آئی ٹی سے ہے۔

ایس ای سی پی نے مالی سال 2023-24 میں 27,542 نئی کمپنیاں رجسٹر کی جس کے نتیجے میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد دو لاکھ بائیس ہزار چھ سو 97 ہو گئی ہے۔

نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 58 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ اور 39 فیصد سنگل ممبرکمپنیاں ہیں، جن میں سے 99.8 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرہوئیں۔
سب سے زیادہ 4129 کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں۔ دوسرے نمبر پر ٹریڈنگ میں 3666، تیسرے نمبر پر رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن کے شعبے میں 3302، خدمات میں 2992، سیاحت میں 1346، تعلیم میں 1177، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 1103کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain