تازہ تر ین

لاہور: 200 مرتبہ ٹریفک قوانین توڑنے والی کار سے تاریخ کا سب سے بڑا چالان وصول

 لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ڈبل سنچری کرنے والی کار سے ایک لاکھ 8 ہزار 915 روپے چالان وصول کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کےخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ای چالان میں ڈبل سنچری مکمل کرنے والی کار کو دھرلیا۔

کار مالک نے 112 مرتبہ ٹریفک سگنل، 101 مرتبہ اورر اسپیڈنگ اور 8 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی۔

کار مالک نے مجوعی طور پر 221 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی، ایک لاکھ 8 ہزار 915 روپے جرمانہ فوری جمع کروایا۔

نادہند ای چالان میں یہ سب سے بڑی کی جانے والی ریکوری ہے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز سے مستفید نہیں ہوسکتے، ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ویری فیکشن و دیگر 14 سہولیات میسر نہیں ہوں گی۔،

انہوں نے کہا کہ ای چالان سے بچنے کیلئے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کیمروں کی مدد سے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور سرویلنس کو یقینی بنایا جارہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain