تازہ تر ین

چاند پر بین الاقوامی اسٹیشن کیلئے روس اور چین میں معاہدہ

ماسکو: روس اور چین کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس میں چاند پر ایک بین الاقوامی اسٹیشن بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ روس کی اسٹیٹ کارپوریشن برائے خلائی سرگرمیوں Roscosmos اور چینی قومی خلائی انتظامیہ کے درمیان ہوا ہے۔

معاہدے کا مقصد چاند پر بین الاقوامی سائنسی اسٹیشن کی تخلیق کیلئے مخصوص شعبوں میں فریقین کے درمیان باہمی طور پر تعاون کے لیے ایک تنظیمی اور قانونی بنیاد فراہم کرنا ہے۔

بین الحکومتی معاہدے کی میعاد 20 سال تک ہے جس کی بعد میں 5 سال کی مدت کی مزید تجدید کی جائے گی جب تک کہ کوئی بھی فریق ابتدائی مدت کی میعاد ختم ہونے سے کم از کم ایک سال پہلے معاہدے کے ختم ہونے کا نہ کہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain