تازہ تر ین

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

 اسلام آباد: جے یو آئی نے حماس کے سیاسی ونگ کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوز قرارداد جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور جے یو آئی کے دیگر پارلیمنٹرین کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آج کے دن امت مسلمہ ایک عظیم انقلابی رہنما اور مجاہد سے محروم ہوگئی۔

ismail hania pakistan national assembly

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ نے قضیہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور اسرائیل کے غاصبانہ کردار کو دنیا کے سامنے رکھا، جمعیت علمائے اسلام اسماعیل ہنیہ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain