تازہ تر ین

وہاج علی اور یمنیٰ زیدی نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

امریکا: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی نے مداحوں کو اپنی کامیابی کا راز بتا دیا۔

وہاج علی اور یمنیٰ زیدی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ٹاپ ٹرینڈنگ اسٹارز میں سے ہیں، دُنیا بھر میں دونوں اداکاروں کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

ان دونوں اسٹارز کو سال 2023 میں نشر ہونے والی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کی وجہ سے بہت شہرت ملی، وہاج علی اور یمنیٰ زیدی جلد ہی تیرے بن کے سیزن 2 میں نظر آئیں گے۔
یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے مداح ان کی جوڑی کو لے کر بے حد جنونی ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ ایک ساتھ زیادہ سے زیادہ پروجیکٹ کریں۔

ٹی وی اسکرین کی یہ مقبول جوڑی گزشتہ کچھ دنوں سے امریکا کے دورے پر ہیں جہاں یہ مختلف شہروں میں ایونٹس میں شرکت کررہے ہیں، اب حال ہی میں ایک ایونٹ میں شرکت کے دوران یمنیٰ زیدی اور وہاج علی نے اپنی کامیابی کے بارے میں بات کی۔

یمنیٰ زیدی نے کہا کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا جبکہ آج کل کے نوجوان کامیابی کے لیے شارٹ کٹ چاہتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے دن رات سخت محنت کرنی پڑتی ہے اور محنت کے ایک خاص عمل پر عمل کرنا پڑتا ہے، آپ بس محنت کرتے رہیں، کامیابی آپ کو مل جائے گی کیونکہ میری کامیابی کا بھی یہی راز ہے۔

دوسری جانب وہاج علی نے کامیاب فنکار کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ ایک فنکار کو صرف اپنے فن کی فکر ہونی چاہیے اور اُس کی ساری توجہ بھی اپنے فن پر ہی ہونی چاہیے۔

وہاج علی نے مزید کہا کہ ایک اداکار کے لیے اس کا ہُنر، زندگی کے دیگر فرائض سے بھی زیادہ اہم ہونا چاہیے، اگر وہ اپنا کام پوری لگن سے کرتا ہے تو اسے کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain