تازہ تر ین

ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا کُتا

بیجنگ: چین میں Xiaopai نامی ڈوبرمین نسل کا اسٹائلش کتا اپنی ماڈلنگ کی مہارت اور گھورنے کے انداز کی وجہ سے وائرل ہورہا ہے۔

ڈوبرمین نسل کے کتے بہترین محافظ کے طور پر جانے جاتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ بہترین فیشن ماڈل بھی ہو سکتے ہیں؟

یہ مضحکہ خیز لگتا ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ زیاؤپائی انسانی کپڑوں اور ماڈلنگ کے لوازمات و صلاحیت کی بدولت آن لائن زیادہ توجہ حاصل کر رہا ہے۔

زیاؤپائی کی تصاویر اور ویڈیوز تقریباً ایک سال سے آن لائن گردش کر رہی ہیں جنہیں لاکھوں تبصرے مل چکے ہیں۔

ڈوبرمین نسل کے زیاؤپائی کو اسکرین پر انسانی کپڑوں کو آزماتے ہوئے دیکھنا ایک انتہائی دلچسپ منظر لگتا ہے جس سے صارفین محظوظ ہوتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain