تازہ تر ین

50 سال میں کوئی بھی اسمبلی آئینی و قانونی طریقے سے رخصت نہیں ہوئی، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 50 سال میں کوئی بھی اسمبلی آئینی اور قانونی طریقے سے رخصت نہیں ہوئی۔

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں بیان میں کہا کہ محمود خان اچکزئی نے اس پارلیمنٹ سے متعلق ریمارکس دئیے۔ کمزور جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہوتی ہے۔ ملک میں 50 سال میں کوئی بھی اسمبلی آئینی اور قانونی طریقے سے رخصت نہیں ہوئی۔ اسمبلیوں کو پیک اپ کر کے ختم کردیا جاتا تھا۔

وزیردفاع نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو اپنے آئین میں تبدیلی کی۔ کشمیریوں نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ پوری قوم کشمیر سے متعلق متفق ہے۔ ہماری کمٹمنٹ خون سے لکھی گئی ہے۔ فلسطین اور کشمیر میں ہزاروں لوگ شہید ہورہے ہیں۔ اس مسئلے کو سپورٹ نہیں کرسکتے تو اس کی نفی بھی نہ کریں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain